امریکہ: بحریہ کے کمانڈر کو ہٹانے کا فیصلہ

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن۔: ایشیا میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی جہازوں کے ٹکرانے کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے امریکی بحریہ نے وائس ایڈمیرل جوزف آکن کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحریہ کے ایک اعلی افسر نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کل بتایا کہ وائس ایڈمیرل ساتویں بیڑے کی کمان سنبھال رہے ہیں لیکن ایشیا علاقہ میں مسلسل ہونے والے ٹکرانے کے واقعات پر محکمہ دفاع سنجیدہ ہے اور انہیں آئندہ کچھ گھنٹوں میں ہٹا دیا جائے گا۔ افسر نے بتایا کہ قیادت میں تبدیلی بہت ضروری ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔