امریکہ میں اندوہناک طیارہ حادثہ، اسمبلی رکن سمیت 7 افراد ہلاک

امریکہ کے الاسکا میں دو طیارہ کی آپس میں زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس حادثہ میں 7 لوگوں کی موت واقع ہوئی جن میں سے ایک اسٹیٹ لاء میکر بھی شامل ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

امریکہ کے الاسکا واقع کینائی میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ اس زبردست ٹکر میں ایک اسٹیٹ ریپبلکن نمائندہ سمیت 7 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ خبر رساں ادارہ سنہوا کی رپورٹ کے مطابق سولڈوٹنا ائیر پورٹ کے پاس جمعہ کو یہ حادثہ ہوا۔ 'ایف اے اے' کے ایک بیان کے مطابق ہوائی اڈے سے تقریباً دو میل شمال مشرق میں حادثہ کا شکار ہوئے طیاروں میں سے ایک سنگل انجن ڈی ہیوی لینڈ ڈی ایچ سی-2 بیور تھا۔

ایجنسی نے دوسرے طیارہ کو جڑواں انجن والا پائپ ایجٹیک بتایا، لیکن بعد میں کہا گیا کہ دوسرے طیارہ کے ماڈل کی شناخت نہیں ہو پائی۔ ایف اے اے اور این ٹی ایس بی کے تفتیش کنندگان حادثہ کی جانچ کر رہے ہیں۔ این ڈی ایس بی الاسکا کے چیف کلنٹ جانسن کے مطابق ملبہ اسٹرلنگ ہائیوے کے پاس گرا ہے۔ دونوں ہی طیاروں نے سولڈونٹا ائیرپورٹ سے پرواز بھری اور اینکوریج شہر سے تقریباً 150 میل دور ہوا میں یہ آپس میں ٹکرا گئے۔


دوسری طرف الاسکا ہاؤس کے نمائندہ گیری نوپ کی موت کی تصدیق ان کے کئی ساتھی اراکین اسمبلی نے بھی کی ہے۔ نوپ کی بیوی ہیلن نے کہا کہ وہ جمعہ کی صبح اپنا طیارہ اڑا رہے تھے۔ نوپ ایک سرٹیفائیڈ فلائنگ ٹرینر اور رجسٹرڈ پائلٹ تھے۔ ایف اے اے کے ایک بیان کے مطابق صبح تقریباً 8.30 بجے ہوائی اڈے سے شمال مشرق میں دو میل کی دوری پر ایک انجن والے ڈی ہیوی لینڈ ڈی ایچ سی-2 بیور طیارہ دوسرے دو انجن والے پائپر-پی12 طیارہ سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Aug 2020, 12:55 PM