امریکہ: ریکارڈ ٹھنڈ سے لوگ پریشان، نیو ہیمپشائر میں خون منجمد کرنے والی سردی، ہوا کی رفتار 140 میل فی گھنٹہ

نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق نیو ہیمپشائر کے وہائٹ ماؤنٹین کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ واشنگٹن میں جمعہ کی شب درجہ حرارت کی ٹھنڈک 138 سال میں سب سے نیچے تک پہنچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;GettyImages</p></div>

تصویرGettyImages

user

قومی آوازبیورو

امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اس وقت شدید ٹھنڈ پڑ رہی ہے۔ روس، کناڈا اور برطانیہ میں بھی زبردست برف باری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکہ میں تو تیز رفتار ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ خصوصاً امریکہ کے نیو ہیمپشائر میں درجہ حرارت صفر سے بہت نیچے چلا گیا ہے۔ یہاں جمعہ کے روز درجہ حرارت مائنس 103 ڈگری فارینہائٹ تک پہنچ گیا۔ نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق جمعہ کی شام تک ماؤنٹ واشنگٹن میں ہوا کی ٹھنڈک مائنس 103 ڈگری فارینہائٹ تک گر گئی۔ اس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی جا رہی ہے۔

نیشنل ویدر سروس کے اندازوں کے مطابق نیو ہیمپشائر کے وہائٹ ماؤنٹین کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ واشنگٹن میں جمعہ کی شب درجہ حرارت کی ٹھنڈک 138 سال میں سب سے نیچے تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ریکارڈ مائنس 102.7 ڈگری فارینہائٹ تھا۔ 6288 فیٹ پر شمالی نیو ہیمپشائر کے سفید پہاڑوں میں واقع ماؤنٹ واشنگٹن ویدھشالہ آرکٹک ہواؤں کے تیز دھماکہ سے بے حد زیادہ ٹھنڈ کا سامنا کر رہی ہے۔


نیو ہیمپشائر کے ماؤنٹ واشنگٹن چوٹی پر جمعہ کو ہوائیں 96 سے 140 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ سے پہلے امریکہ میں صرف تین بار ہوا کی درجہ حرارت مائنس 100 ڈگری فارینہائٹ درج کی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ ماؤنٹ واشنگٹن پر موسم پہلے ہی اس ریکارڈ کو پار کر چکا تھا۔ 1934 میں اس اسٹیشن پر اب تک کی سب سے کم درجہ حرارت مائنس 47 ڈگری فارینہائٹ درج کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔