متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کیا، باقاعدہ فرمان جاری

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن النہیان نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مالیاتی معاہدوں کو شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دوبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے ایک فرمان جاری کر کے اسرائیل کے بائیکاٹ کو باقاعدہ طورپر آج ختم کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں شیخ خلیفہ بن النہیان نے ایک فرمان جاری کیا ہے جو دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مالیاتی معاہدوں کو شروع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے دباؤ پر یو اے ای اور اسرائیل کے مابین 13اگست 2020کو ایک امن معاہدہ ہوا تھا۔ اس معاہد کو ابراہم معاہدہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بہر حال، ہفتہ کے روز یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد ’دو طرفہ تعلقات قائم کرنے کے لئے دوطرفہ تعاون کی حمایت کرنا ہے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔