7 ستمبر سے شروع ہوگی میٹرو اور 30 ستمبر تک اسکول کالج رہیں گے بند، نئی ہدایات جاری

کوئی بھی ریاست کنٹینمنٹ زون کے باہر مرکز سے بات کئے بغیر لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کر سکتی۔ اگر کسی ریاست کو کنٹینمنٹ زون سے باہر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو اس کے لئے مرکز سے مشورہ کر نا ہوگا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

وزارت داخلہ نے اَن لاک-4 کی رہنما ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت 7 ستمبر سے میٹرو خدمات شروع ہو جائیں گی۔ ادھر 21 ستمبر سے کھیل، تفریح، سماجی اور مذہبی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی لیکن اس میں 100 سے زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور لوگوں کوماسک لگانے کے ساتھ سماجی دوری کا اہتمام کرنا ہوگا۔ اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے۔

واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تازہ رہنما ہدایات کے مطابق جہاں اسکول اور کالج 30 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوہیں 21 ستمبر سے اوپن ائیر تھیٹر کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔نئی رہنما ہدایات کے مطابق جہاں کھیل، تفریح ، سماجی اور مذہب سے جڑی تقریبات کی مشروط اجازت دی گئی ہے وہیں اس کے لئے بنیادی احتیاط کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں 100 لوگوں سے زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے، ماسک لگانا اور سماجی دوری بنائے رکھنا لازمی ہے وہیں تھرمل اسکریننگ، ہینڈ واش اور سینیٹائزر کی دستیابی کو یقینی بنائے جانے کے لئے کہا گیا ہے۔


حکومت کے مطابق اسکول اور کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے لیکن آن لائن اور ڈسٹینس لرننگ پہلے کی طرح ہی جاری رہیں گی لیکن 21 ستمبر سے کچھ چیزوں میں چھوٹ دی جائے گی جیسے پچاس فیصد اسٹاف کو آن لائن ٹیوشن کے لئے اسکول بلایا جا سکتا ہے۔کنٹینمنت زون کے باہر کے اسکولوں میں نوی کلاس سے بارہوی کلاس کے طلباء ٹیچر سے گائڈنس کے لئے اپنی مرضی سے اسکول جا سکتے ہیں لیکن اس کے لئے والدین یا سرپرست سے تحریری منظوری حاصل کرنی ہو گی۔ کچھ شرائط کے ساتھ پی ایچ ڈی اور ریسرچ اسکالر لیبوریٹری جا سکتے ہیں۔

ملک میں ابھی سنیما ہال، سوئمنگ پول اور بین الاقوامی پروازیں بند رہیں گی۔ واضح رہے کہ کوئی بھی ریاست کنٹینمنٹ زون کے باہر مرکز سے بات کئے بغیر لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کر سکتی۔ اگر کسی ریاست کو کنٹینمنٹ زون سے باہر لاک ڈاؤن لگانا ہے تو اس کے لئے مرکز سے مشورہ کر نا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Aug 2020, 9:30 PM