آج کی تاریخ میں ٹرمپ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائڈن سے بہت پیچھے، تازہ سروے میں انکشاف

کورونا وبا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے امریکی عوام کا یہ ذہن بن رہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے جو بائڈن اس طبی بحران کو زیادہ اچھی طرح سے ڈیل کرتے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سید خرم رضا

امریکی صدارتی انتخابات کے تعلق سے جو رجحانات سامنے آ رہے ہیں وہ ڈونالڈ ٹرمپ کے لئے تو فی الحال اچھے نہیں ہیں۔ ایک تازہ اوپینین پول کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کےحریف اور ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائڈن ٹرمپ سے آج کی تاریخ میں 15 پوائنٹ آگے ہیں۔

امریکہ کی کونی پیاک یونورسٹی نے جو 9 جولائی اور 13 جولائی کے درمیان پول کرائے ہیں اس میں جو بائڈن کو ٹرمپ پر 15 پوائنٹ کی سبقت حاصل ہے۔ 52 فیصد لو گ بائڈن کے حق میں ہیں اور37 فیصد ٹرمپ کے حق میں ہیں۔ واضح رہے کج یہ فاصلہ گزشتہ ایک ماہ میں 8 فیصد سے بڑھکر 15 فیصد ہو گیا ہے۔ گزشتہ ماہ بائڈن کے حق میں 49 فیصد لوگ تھے جبکہ ٹرمپ کے حق میں 41 فیصد لوگ تھے۔

واضح رہے کہ جو بائڈن کے حق میں 95 فیصد ڈیموکریٹس ہیں جبکہ 5 فیصد ڈیموکریٹس ٹرمپ کے حق میں ہیں۔دوسری جانب ریپبلکنس کے حق میں ٹرمپ کی مقبولیت کم ہوئی ہے۔گزشتہ ماہ 92 فیصد ریپبلکنس ٹرمپ کے حامی تھے لیکن جولائی میں اب یہ فیصد کم ہو گئی ہے اور اب 84 فیصد ریپبلکنس ہی ٹرمپ کے حق میں ہیں۔گزشتہ ایک ماہ میں جو آزاد تھے وہ بہت تیزی کے ساتھ جو بائڈن کی جانب راغب ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ صرف 43 فیصد آزاد بائڈن کے حامی تھے اور 40 فیصد ٹرمپ کے حامی تھے لیکن اس ماہ صورتحال یکسر بدل گئی ہے اور اب 51 فیصد آزاد بائڈن کے حق میں ہیں جبکہ صرف 34 فیصد ٹرمپ کے حق میں ہیں۔


ابھی تک کے جوپول اور رجحانات سامنے آ رہے ہیں وہ تمام بائڈن کے حق میں ہیں لیکن چار سال پہلے بھی ایسے ہی رجحان ہلیری کلنٹن کے حق میں تھے لیکن بعد میں نتائج ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں آئے تھے۔ابھی جبکہ انتخابات میں چار ماہ ہیں اس لئے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن آج کی تاریخ میں ٹرمپ کی مقبولیت بہت کم ہے۔ کورونا وبا کے بڑھتے معاملات کی وجہ سے امریکی عوام کا یہ ذہن بن رہا ہے کہ بائڈن اس طبی بحران کو زیادہ اچھی طرح سے ڈیل کرتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jul 2020, 12:11 PM