روس میں پھر آیا ایک اور طاقتور زلزلہ، سونامی کا ایلرٹ جاری

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس علاقے کو زلزلہ زدہ زون سمجھا جاتا ہے اور حال ہی میں  وہاں پر 8.8 کی شدت  کا ایک بڑا زلزلہ آیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

جمعہ 19 ستمبر کی صبح روس کے انتہائی مشرقی علاقے کامچٹکا جزیرہ نما میں ایک زوردار زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 تھی اور اس کا مرکز سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر نیچے تھا۔

کامچٹکا کے علاقے کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے ٹیلی گرام کے ذریعے اعلان کیا کہ مشرقی ساحل کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔واضح رہے کہ امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا ہے کہ اس زلزلے کے بعد کسی بڑے سونامی کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔


یہ خطہ دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ زدہ علاقوں میں سے ایک ہے، جہاں بحرالکاہل پلیٹ اور شمالی امریکی پلیٹ آپس میں ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں زلزلے عام ہیں۔ کامچٹکا کے ساحل پر 7.4 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔ ابتدائی طور پر اس کی شدت 7.5 بتائی گئی تھی لیکن بعد میں اسے گھٹا کر 7.4 کر دیا گیا۔

اس سے قبل 29 جولائی 2025 کو کامچٹکا کے ساحل پر 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اسے پچھلی دہائی کے سب سے بڑے زلزلوں میں سے ایک اورریکارڈ میں چھٹا سب سے بڑا زلزلہ سمجھا جاتا تھا۔ روس، جاپان، الاسکا، گوام، ہوائی اور بحر الکاہل کے دیگر جزائر کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔