امریکہ کے مینیسوٹا مسجد دھماکہ معاملہ میں تین گرفتار

دارالفاروق مسجد بنیادی طور پر مذکورہ علاقے میں رہ رہے صومالیائی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ تازہ ترین مردم شماری کے اندازے کے مطابق، امریکہ میں سب سے بڑی صومالی برادری مینیسوٹا میں رہتی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ میں مینیسوٹا کے منیاپولس شہر کے باہر ایک مسجد اور عورتوں کی کلینک میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکہ معاملہ میں’ ایلی نوئس‘ برادری کے تین افراد کو پولس نے گرفتار کیا گیا ہے۔

مینیسوٹا امریکی اٹارنی آفس کے مطابق گرفتار شد گان مائیکل میک ہورٹر (29)، جو ائےمورس (22) اور مائیکل بی ہیری (47) پر مینیسوٹا کے بلومنگٹن میں واقع’ دار الفاروق اسلامك سینٹر‘ پر گزشتہ سال پانچ اگست کو ہوئے پائپ بم حملے میں شامل رہنے کا الزام ہے۔ اس معاملہ میں عمارت کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔

دارالفاروق مسجد بنیادی طور پر مذکورہ علاقے میں رہ رہے صومالیائی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ تازہ ترین مردم شماری کے اندازے کے مطابق، امریکہ میں سب سے بڑی صومالی برادری مینیسوٹا میں رہتی ہے۔

تینوں ملزمان کو ایلی نوائے میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے گرفتار کیا۔ ان پر مشین گن رکھنے کا بھی الزام ہے اور گذشتہ سال سات نومبر کو ایلی نوئس کے چمپین میں خواتین کےہیلتھ سینٹر پر بم سے حملے کی کوشش کرنے کے بھی الزامات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔