’وہ ہمیشہ غلط سمجھتے ہیں، جی-7 سمٹ چھوڑنے کی وجہ جنگ بندی نہیں‘، ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کو سنائی کھری کھوٹی

امریکی صڈر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پوسٹ میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں کو شہرت کا بھوکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اکثر غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ایمینوئل میکروں/ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر ’فیس بُک‘</p></div>

ایمینوئل میکروں/ڈونالڈ ٹرمپ (فائل)، تصویر ’فیس بُک‘

user

قومی آواز بیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جی-7 چوٹی کانفرنس چھوڑنے کی خبروں کے درمیان ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے (میکروں) غلط طریقے سے کہا کہ میں کینیڈا میں ہو رہے جی-7 چوٹی کانفرنس سے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر کام کرنے کے لیے واشنگٹن ڈی سی لوٹ رہا ہوں۔

ٹرمپ نے آگے کہا، ’’میکروں کی سمجھ غلط ہے، انہیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ میں اب واشنگٹن کیوں جا رہا ہوں، ایران-اسرائیل جنگ بندی سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ بات اس سے کہیں بڑی ہے۔ چاہے جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے، ایمینوئل ہمیشہ غلط ہی سمجھتے ہیں۔‘‘


ٹرمپ نے جی-7 سمٹ کے دوران گروپ کی اہمیت کو لے کر بھی سوال کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں روس کو جی-7 سے نکالنا غلط تھا، جس سے دنیا عدم استحکام کا شکار ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی مشورہ دیا کہ چین کو جی-7 میں شامل کرنا چاہیے۔

اس درمیان نیوز ایجنسی رائٹرس کی طرف سے بھی بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیشنل سیکوریٹی کاؤنسل (این ایس سی) کو وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ قدم انہوں نے کینیڈا میں ہو رہے جی-7 سمٹ سے پیر کی رات ٹرمپ کی جلدی واپسی کے فیصلے سے جوڑا ہے۔


فی الحال وائٹ ہاؤس کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ صدر ٹرمپ کی جی-7 سمٹ سے فوری واپسی کی کیا وجہ ہے۔ لیکن سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی ٹیرف پالیسی، مشرق وسطیٰ کے حالات یا کوئی قومی سلامتی سے جڑا معاملہ ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔