’افغانستان سے امریکہ مطلوبہ مقاصد حاصل کر چکا ہے‘
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کووڈ- 19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں۔ امریکہ اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وائرس کی وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکا ہے، امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بچوں کا جانی دشمن بن گیا ہے کورونا کا ’برازیلی اسٹرین‘
وزیر خارجہ نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کووڈ- 19 جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔ افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں آج رات 10 بجے سے ایک ہفتہ کا لاک ڈاؤن
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔