عطر الکلام: دنیا کی سب سے بہترین قرأت کا انعام ایرانی نوجوان یونس شاھمرادی نے اپنے نام کیا

اذان کے زمرے میں پہلا مقام سعودی محمد آل الشریف نے 20 لاکھ ریال انعام کے ساتھ جیتا، دوسرا مقام انڈونیشیا کے ضیاء الدین بن نزار الدین نے پایا اور 10 لاکھ ریال کی رقم وصول کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ </p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ

user

قومی آوازبیورو

سعودی جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کونسلر ترکی آل الشیخ نے ’عطر الکلام‘ پروگرام کی آخری قسط میں 20 فاتحین کو انعامات سے نوازا۔ اذان کیٹگری میں سعودی محمد آل شریف سب سے آگے نکل گئے اور 20 لاکھ ریال کا انعام حاصل کیا۔ تلاوت کی کیٹگری میں پہلا انعام 30 لاکھ ریال تھا جو ایران کے یونس شاھمرادی نے حاصل کر لیا۔

قرأت و اذان کا یہ مسابقہ اپنے اختتام کے ساتھ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 6 ریکارڈ بھی اپنے نام کر گیا۔ پہلا ریکارڈ یہ تھا کہ یہ ملکوں تعداد کے اعتبار سے قران کا سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ دوسرا یہ ملکوں کی تعداد کے اعتبار سے اذان کی کیٹگری میں بھی سب سے بڑا مقابلہ تھا۔ تیسرا یہ شرکت کرنے والوں کی تعداد کے اعتبار سے تلاوت کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ چوتھا یہ شرکا کی تعداد کے اعتبار سے اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ پانچواں ریکارڈ یہ تھا کہ اپنے انعام کےاعتبار سے تلاوت قرآن کا سب سے بڑا مسابقہ تھا۔ ’عطر الکلام‘ نے چھٹا ریکارڈ یہ بنایا کہ انعام کو مد نظر رکھ کر یہ اذان کا بھی سب سے بڑا مسابقہ بن گیا۔


’عطر الکلام‘ کی آخری قسط میں چانسلر ترکی آل الشیخ نے تلاوت اور اذان کی کیٹگریز کے مقابلے کے انعامات تقسیم کیے۔ تلاوت کے زمرے میں ایرانی یونس شاھمرادی کے بعد سعودی عبد العزیز الفقیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے 20 لاکھ ریال، مراکش کے زکریا الزریک نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے 10 لاکھ ریال انعام حاصل کیا۔ مراکش کے ہی عبد اللہ الدغری نے چوتھی پوزیشن پر آکر 7 لاکھ ریال انعام پایا۔

اذان کے زمرے میں پہلا مقام سعودی محمد آل الشریف نے 20 لاکھ ریال انعام کے ساتھ جیتا۔ دوسرا مقام انڈونیشیا کے ضیاء الدین بن نزار الدین نے پایا اور 10 لاکھ ریال کی رقم وصول کی۔ تیسرا فاتح رھیف الحاج تھا جس نے 5 لاکھ ریال بطور انعام حاصل کر لیے۔ برطانوی ابراہیم اسد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اور ساتھ ہی 300 ہزار ریال جیت لیے۔


مسابقہ میں قرآن اور اذان کی کیٹگری کے پہلے دس دس شرکا کو انعامات دئیے گئے تھے۔ اس طرح 20 فاتحین کو 12 ملین ریال کے انعامات سے نوازا گیا۔ اس سال ’عطر الکلام‘ مقابلے کے فاتحین کو تاج پہنانے کی قسط کا آغاز مقابلے کے پہلے ایڈیشن کے فاتح مراکش کے قاری یونس غربی کی تلاوت اورترکی کے محسن کارا کی اذان سے کیا گیا تھا۔ عالمی مسابقہ قرآن و اذان اس سال رابطہ عالم اسلامی کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت منعقد کیا گیا۔ یہ مقابلہ بھی سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے عالمی اقدامات میں سے ایک تھا۔

اس سال مقابلے کے لیے پہلے کوالیفائر کا آغاز جنوری میں کیا گیا۔ اس مرحلہ میں 165 ملکوں کے 50 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ فائنل کوالیفائر مرحلہ تک صرف 50 افراد پہنچے تھے۔ یہ 50 افراد ’عطر الکلام‘ میں قرأت اور اذان کی دو کیٹگری میں حصہ لے رہے تھے۔ اس آخری کوالیفائر مرحلہ کو ٹی وی چینل ایم بی سی اور شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا گیا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔