مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے لیے مصیبت بن گیا اپنا ہی رکن اسمبلی، انتخاب سے قبل اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

مدھیہ پردیش میں وِندھیہ وہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ انتخاب میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی، یہاں کی 30 میں سے 27 سیٹوں پر بی جے پی کو جیت ملی تھی، اس بار علاقے میں حالات چیلنجنگ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>نارائن ترپاٹھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نارائن ترپاٹھی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، بی جے پی کے لیے اپنے لیڈروں کے بغاوتی تیور مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ اب وِندھیہ علاقہ سے ناطہ رکھنے والے بی جے پی رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی نے بھی انتخاب سے پہلے بغاوتی تیور ظاہر کر دیئے ہیں اور ’وِندھیہ جنتا پارٹی‘ نام کی پارٹی تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

نارائن ترپاٹھی اس قدم سے وندھیہ علاقہ میں بی جے پی کے لیے بڑی مصیبت بن سکتے ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی ترپاٹھی گزشتہ کافی وقت سے پارٹی کے سامنے لگاتار چیلنجز پیش کر رہے ہیں۔ وہ ستنا ضلع کی میہر اسمبلی سیٹ سے ابھی رکن اسمبلی ہیں۔ اس سے پہلے وہ دوسری پارٹیوں کے امیدوار کے طور پر بھی منتخب ہو چکے ہیں۔


بی جے پی رکن اسمبلی نارائن ترپاٹھی گزشتہ کافی وقت سے الگ وِندھیہ ریاست کا مطالبہ کرتے آ رہے ہیں اور انھوں نے علیحدہ ریاست کے لیے ہی نئی پارٹی کی تشکیل بھی کی ہے۔ وہ مقامی لوگوں کو بھروسہ دلا رہے ہیں کہ وِندھیہ علاقہ کی اگر 30 سیٹوں پر انھیں جیت ملتی ہے تو الگ وِندھیہ ریاست بنانے میں وہ کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں وِندھیہ وہ علاقہ ہے جہاں گزشتہ انتخاب میں بی جے پی نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔ یہاں کی 30 میں سے 27 سیٹوں پر بی جے پی کو جیت ملی تھی۔ اس بار حالات اس علاقے میں چیلنج بھرے ہیں اور نارائن ترپاٹھی کے بغاوتی تیور بھی پارٹی کے لیے مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔