مسجد کے چندہ باکس سے چوری کی واردات، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پکڑا گیا چور

تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ باکس میں چوری کی واردات کا پتا لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد چور نے ایک بار پھر واردات کو انجام دیا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / Getty Images</p></div>

علامتی تصویر / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

ترکیہ میں بحیرہ اسود کے ساحلی شہر سامسون میں ایک سے زائد مرتبہ ہونے والی چوری کی واردات کا پتا چلانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے چور کو پکڑ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسجد کے چندہ باکس میں چوری کی واردات کا پتا لگانے کے لیے امام مسجد نے خفیہ کیمرے لگائے۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد چور نے ایک بار پھر واردات کو انجام دیا۔ اس نے چندہ باکس کھولا۔ اس میں سے رقم نکالی اور اس کے بعد نماز کا ڈھونگ رچایا۔

سامسون شہر کی ’العجم‘ مسجد میں عطیہ باکس میں چوری کی واردات کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سیکورٹی حکام چور کی شناخت کرنے اور اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم انہوں نے صرف اس کی عمر اور اس کے نام کا پہلا حرف اور آخری نام ظاہر کیا۔ ترک میڈیا نے کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم اس کی عمر 51 سال اس کی مختص شناخت ’ایچ او‘ کے نام سے کی گئی ہے۔


حکام یا میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ چور نے چندہ باکس سے کتنی رقم چرائی، تاہم سامسون شہر کے ایک ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حکام نے اسے کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔ اس نے زیادہ رقم چوری نہیں کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔