دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.56 کروڑ کے پار، 8.56 لاکھ سے زیادہ ہلاک

عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر کے 6073806 ہوچکی ہے اور اب تک 184659 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.56 کروڑ کے پار، 8.56 لاکھ سے زیادہ ہلاک
دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.56 کروڑ کے پار، 8.56 لاکھ سے زیادہ ہلاک
user

یو این آئی

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 2.55 کروڑ کے پار پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 8.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے دنیا بھر میں 25662349 افراد کو متاثر کیا ہے اور 855578 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر کے 6073806 ہوچکی ہے اور اب تک 184659 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

برازیل جو دنیا کا دوسرا سب سے بڑا کورونا سے متاثرہ ملک ہے، اب تک 3950931 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 122596 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3769524 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے اموات کی تعداد 66333 ہوگئی ہے۔


کووڈ۔19 انفیکشن کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے اور اس نے تقریباً 997072 افراد کو متاثر کیا ہے اور اب تک 17250 اموات ہوچکی ہیں۔ پیرو میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے اور یہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر بنا ہوا ہے۔ یہاں اب تک 652037 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 28944 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 628259 ہوگئی ہے اور اس وائرس سے اموات کی تعداد 14263 ہوگئی ہے۔

کولمبیا نے کووڈ۔19 متاثرہ معاملوں میں میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب یہ ساتویں نمبر پر ہے۔ اب تک 615168 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19663 ہے۔ میکسیکو میں کورونا انفیکشن کے ساتھ صورتحال بدتر ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 606036 تک جا پہنچی ہے اور 65241 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


نئے معاملوں میں اضافے کے بعد اسپین اب نویں نمبر پر ہے، اب تک تقریباً 47 470973 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29152 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چلی اب کورونا انفیکشن کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے اور وہاں پر کرونا انفیکشن سے 413145 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11321 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ارجینٹینا 11 ویں نمبر پر ہے اور 428239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8919 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران میں اب تک 376894 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 21672 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔