روس میں پرواز کے بعد ہیلی کاپٹر ہوا لاپتہ، 22 لوگ تھے سوار، تلاشی مہم جاری

ایم آئی-8 ٹی دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جسے 1960 میں ڈیزائن کیا گیا تھا، روس کے علاوہ کئی ممالک کے ذریعہ بھی اس ہیلی کاپٹر کا استعمال ہوتا ہے لیکن حادثہ کا شکار ہونے سے متعلق بھی اس کی طویل تاریخ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر</p></div>

ہیلی کاپٹر، علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

ایک روسی ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ہیلی کاپٹر کی تلاشی مہم زور و شور سے شروع کر دی گئی ہے، لیکن اب تک کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کسی حادثہ کا شکار ہو گیا ہے، کیونکہ بہت کوششوں کے بعد بھی ہیلی کاپٹر یا پائلٹ سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ ٹیم کے تین اراکین کے علاوہ 19 افراد سوار تھے۔ یعنی ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 22 لوگ موجود تھے اور سبھی کی جان خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ روس کے ایم آئی-8 ٹی ہیلی کاپٹر نے ہفتہ کو روس کے مشرقی علاقے میں واقع کاماچاٹکا پینی سولا سے پرواز بھری تھی۔


روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے وچکازیٹس بیس سے پرواز بھری تھی، لیکن جب طے وقت پر بھی ہیلی کاپٹر اپنی منزل تک نہیں پہنچا تو تلاشی مہم شروع کی گئی۔ ایم آئی-8 ٹی دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جسے 1960 میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ روس کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے ذریعہ بھی اس ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس ہیلی کاپٹر کے حادثہ کا شکار ہونے کی ایک طویل تاریخ بھی رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔