معاشی بحران کے اندیشہ سے متفکر مزید ایک کمپنی نے سینکڑوں ملازمین کی چھنٹنی کا کیا اعلان

اسنیپ چیٹ کی بنیادی کمپنی اسنیپ مبینہ طور پر اپنے 20 فیصد ملازمین (تقریباً 1280) کی چھنٹنی کر رہی ہے اور کمپنی کے چیف بزنس افسر جیریمی گورمن نیٹ فلکس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔

اسنیپ چیٹ، تصویر آئی اے این ایس
اسنیپ چیٹ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اسنیپ چیٹ کی بنیادی کمپنی اسنیپ مبینہ طور پر اپنے 20 فیصد ملازمین (تقریباً 1280) کی چھنٹنی کر رہی ہے اور کمپنی کے چیف بزنس افسر جیریمی گورمن نیٹ فلکس میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اسنیپ میں فی الحال 6400 سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ منگل کی دیر شب ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے اسنیپ چیٹ کے اندر منی ایپ اور گیم پر کام کرنے والی ٹیم بری طرح متاثر ہوگی۔ ایک دیگر ٹیم جو چھنٹنی دیکھے گی، وہ اسنیپ کا ہارڈویئر ڈویژن ہے، جو اس کے اے آر اسپیکٹرم گلاس اور پکسی کیمرہ ڈرون کے لیے ذمہ دار ہے۔

کمپنی نے چھنٹنی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اسنیپ کے شیئر میں اس سال کی شروعات سے تقریباً 80 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ پہلے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ اسنیپ ملازمین کو برخواست کرنے کے لیے تیار ہے اور چھنٹنی کے منصوبہ کے شروعاتی مراحل میں ہے۔


خراب مستقبل کے اندیشوں کے درمیان کمپنی کے ذریعہ خراب سہ ماہی ریزلٹ (دوسری سہ ماہی) پوسٹ کرنے کے بعد اسنیپ پر ملازمت میں تخفیف ہو رہی ہے۔ اسنیپ کو تقریباً 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور اس کے شیئر گزشتہ مہینے مایوس کن سہ ماہی ریزلٹ کے مقابلے میں 52 ہفتہ کی ذیلی سطح پر پہنچ گئے۔ کمپنی نے قبل میں 15.2 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 42.2 کروڑ ڈالر کا خسارہ درج کیا جس کے بعد اس نے تقرریوں کو دھیما کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔