جلد ہی کنبہ کے ساتھ بنکر میں روپوش ہوں گے روسی صدر پوتن، سالانہ پریس کانفرنس بھی کی رَد!

روسی صدر ولادمیر پوتن جلد ہی اُرال کی پہاڑیوں میں واقع بنکر کو اپنا ٹھکانہ بنا لیں گے، اور پھر ان کی اس بنکر سے واپسی نئے سال میں ہی ہو پائے گی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ نے دونوں ممالک کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ لیکن دونوں ممالک سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کو تیار دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ روسی صدر ولادمیر پوتن جلد ہی ارال کی پہاڑیوں میں بنے بنکر کو اپنا ٹھکانہ بنائیں گے۔ حالانکہ ایسا وہ جنگ کے پیش نظر کسی خطرہ کو دیکھتے ہوئے نہیں کر رہے ہیں، بلکہ انھیں خوف ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی فلو (بخار) سے ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک فلو نے روس کے کئی افسران کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوتن نے بنکر میں پناہ لینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ مبینہ طور پر پوتن کے قریبی افسران بھی اس فلو کی زد میں ہیں۔ دی مرر نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں لکھا ہے کہ پوتن کی صحت پہلے سے ہی ٹھیک نہیں ہے، اور انہی باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ نئے سال سے پہلے ہی بنکر میں جانے کو تیار ہیں۔


جو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں، اس میں بتایا جا رہا ہے کہ پوتن اور ان کے قریبی رشتہ دار بنکر میں ہی نئے سال کا جشن منائیں گے۔ حالانکہ عام طور پر وہ بلیک سی (بحر سیاہ) میں اپنی چھٹیاں مناتے آئے ہیں۔ ویسے بیشتر روسی افراد 25 دسمبر کو کرسمس نہیں مناتے اور نئے سال سے 7 جنوری تک آرتھوڈاکس کرسمس تک چھٹیوں کا لطف لیتے ہیں۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ روسی صدر اس وقت تک بنکر میں ہی رہیں گے۔

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پوتن نے اس ماہ اپنی سالانہ پریس پریس کانفرنس کو بھی رد کر دیا ہے جو ان کے صدر بننے کے بعد سے مستقل طور پر جاری تھی۔ حالانکہ پوتن کے پارلیمنٹ کے خطاب کو ہنوز رد کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن امید کی جا رہی ہے کہ پوتن اگر بنکر میں جاتے ہیں تو یہ بھی رد کرنے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔