رواں سال جنوری سے اب تک 115 میڈیا اہلکاروں کی مختلف حادثات میں موت، صحافیوں کے لیے یوکرین سب سے خطرناک!

24 فروری کو یوکرین پر روسی حملہ کے بعد سے اب تک کم از کم 34 صحافی مارے گئے ہیں، میکسیکو دوسرے مقام پر ہے جہاں 17 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جنوری 2022 سے لے کر اب تک دنیا کے 29 ممالک میں مختلف حادثات کے درمیان 115 میڈیا اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات یوکرین اور میکسیکو میں ہوئی ہیں۔ ان دونوں ممالک کو صحافیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ جانکاری ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔ پریس امبیل کمپین (پی ای سی) کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ میں 39، یورپ میں 37، ایشیا میں 30، افریقہ میں 7 اور نارتھ امریکہ میں 2 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔

پی ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1992 سے 1999 تک مشرقی یوگوسلاویہ میں جنگوں کے بعد سے یورپ نے صحافیوں کی سیکورٹی میں سب سے خراب گراوٹ کا تجربہ کیا ہے۔ بہرحال، 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اب تک کم از کم 34 صحافی وہاں مارے گئے ہیں۔ اس معاملے میں میکسیکو دوسرے مقام پر ہے جہاں 17 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ اسی طرح سے کچھ دیگر ممالک میں بھی صحافیوں کی سیکورٹی کا مسئلہ دیکھنے کو ملا ہے۔


پی ای سی نے جو رپورٹ جاری کی ہے اس میں موجود اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2022 تک 1135 صحافی مارے گئے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اوسطاً ہر سال 113 صحافیوں کی موت مختلف حادثات میں ہوئی، اور ہفتہ وار دیکھا جائے تو یہ تعداد 2.2 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔