روس-یوکرین جنگ: ’9 دن کی جنگ میں 9166 روسی فوجی ہلاک‘، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اب تک 9166 روسی فوجیوں کو مار گرایا ہے، اس کے علاوہ روس کے 33 جنگی طیارے بھی تباہ کر دیے ہیں۔

ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

یوکرین اور روس کے درمیان 9ویں دن بھی جنگ جاری ہے۔ یوکرین پر روس لگاتار بمباری کر رہا ہے۔ ماریوپول سمیت کئی مقامات پر روسی فوج کی بمباری جاری ہے۔ راجدھانی کیف میں تقریباً 16 گھنٹے بعد 4 سے زیادہ بڑے دھماکے سنائی دیے ہیں۔ خبروں کے مطابق روس نے میزائل سے حملہ کیا ہے۔ دوسری طرف یوکرین کا دعویٰ ہے کہ وہ روس کو منھ توڑ جواب دے رہا ہے۔

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اب تک 9166 روسی فوجیوں کو مار گرائے ہیں۔ اس کے علاوہ روس کے 33 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ یوکرین کے مطابق اس نے روس کے 37 ہیلی کاپٹر، 251 ٹینک، 105 توپ تباہ کرنے سمیت زبردست نقصان پہنچایا ہے۔


جنگ کے درمیان یوکرین کے جاپوریجیا نیوکلیئر پلانٹ پر روس نے قبضہ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے نیوکلیئر پلانٹ پر روسی حملے کی خبر سامنے آئی تھی۔ یوکرین کے مطابق جاپوریجیا میں نیوکلیئر پلانٹ پر حملے کے بعد پلانٹ کے ایڈمنسٹریٹو آفس میں آگ لگ گئی تھی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا تھا۔

یوکرین کے ایک افسر نے بتایا کہ نیوکلیائی توانائی پلانٹ میں آگ لگنے کے بعد زبردست نقصان ہوئی ہے۔ آگ کو حالانکہ بجھا دیا گیا تھا۔ ایک مقامی برڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے شہر کے میئر دمتری اورلوو نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ کے بعد کافی لوگ زخمی ہو گئے اور ہم انھیں اسپتال نہیں لے جا سکتے۔ میئر نے زخمیوں کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔


یوکرین کی ریاست ایمرجنسی سروسز کے مطابق نیوکلیائی پلانٹ میں ٹریننگ بھون کی تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پر آگ لگی، جو یوروپ میں سب سے بڑا ہے۔ آگ لگنے کے بعد فوراً بعد صدر ولودمیر زیلینسکی نے پورے براعظم کے لیڈروں سے ’جاگنے‘ اور روس کے خلاف ’فوری کارروائی‘ کرنے کی گزارش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔