یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس: زیلنسکی

کھارکیف کے میئر ایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
ولودیمیر زیلنسکی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین میں بلیک آؤٹ کا ذمہ دار روس ہے اور اس کا مقصد جوابی حملے کا انتقام لینے کے لئے بجلی کی کٹوتی کرکے لوگوں کو روشنی اور گرمی سے محروم کرنا ہے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے "دہشت گردانہ کارروائیاں" کرنے کا الزام لگایا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ بلیک آؤٹ نے کھارکیف اور ڈونیٹسک سمیت مشرقی علاقوں میں تقریباً 9 لاکھ افراد کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کھارکیف کے میئر ایہورتیرخوو نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے پر روسی فوجی حملوں نے ان کے شہر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔


انہوں نے اسے یوکرائنی فوج کی حالیہ کامیابیوں کا بدلہ لینے کی ایک بری اور قابل مذمت کوشش قرار دیا۔ پڑوسی علاقے سومی کے گورنر نے کہا کہ اکیلے ایک ضلع میں 130 سے ​​زائد بستیاں بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، نپروپیٹروس اور پولٹاوا علاقوں میں بھی اسی طرح کے مسائل کی اطلاع ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔