روس کو جنگ کے میدان میں زبردست نقصان، اعلیٰ کمانڈر معطل، یوکرین کا دعویٰ

یوکرین کے ایک سرکردہ مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے اعلیٰ کمانڈر جنرل والیری گیراسیموو کو معطل کر دیگر افسران کے ایک گروپ کو برخواست کیا گیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوکرین کے ایک سرکردہ مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے اعلیٰ کمانڈر جنرل والیری گیراسیموو کو معطل کر دیگر افسران کے ایک گروپ کو برخواست کیا گیا ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ’’یوکرینی فوجی خفیہ کے ایک تجربہ کار اور صدر ولادیمیر زیلینسکی کے اندرونی سرکل میں سے ایک افسر نے دعویٰ کیا کہ روسی فوج کے چیف آف اسٹاف گیراسیموو کو معطل کر دیا گیا ہے۔‘‘

ایریسٹووِچ نے غیر مطمئن روسی وکیل اور سیاسی لیڈر مارک فیگن سے یوٹیوب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جانکاری کے مطابق گیراسیموو کو درحقیقت معطل کر دیا گیا ہے۔ انھیں چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے وقت دیا جائے یا نہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’مغربی فوجی ضلع کے پہلے ٹینک فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرگیئی کسیل کو بھی خرکیف کے پاس ٹینک فوج کی شکست کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔‘‘


یوکرینی وزارت داخلہ کے ذریعہ چلائے جا رہے ایک ٹیلی گرام چینل پر جاری اطلاع کے مطابق جنگ کے میدان میں زبردست نقصان کے سبب فوج کے دو ایڈیشنل کمانڈرس کو نکالا گیا ہے، جس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحر اسود بیڑے کے کمانڈر کو برخاست کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایریسٹووِچ نے زور دے کر کہا کہ ان کی جانکاری ابتدائی ہے، لیکن یہ تب دی گئی جب گیراسیموو پیر کو ماسکو میں روس کے وجئے دیوس پریڈ کے دوران موجود ہونے میں ناکام رہے، جس میں ان کے شامل ہونے کی امید تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔