کیمرون سرحد پر نائیجیریائی ایئر فورس کی بڑی کارروائی، فضائی حملے میں 35 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ
یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد نائیجیریائی فوج پر حملہ کرنے کے لیے یکجا ہوئے تھے۔ اس سال اب تک 592 مسلح دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

نائیجیریا کی ایئر فورس نے کیمرون سرحد پر ایک بڑے آپریشن کو انجام دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج نے کہا کہ اس نے ہفتے کی صبح ملک کے شمال-مشرق میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جس میں 35 مشتبہ جنگجو مارے گئے۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشت گرد نائیجیریائی فوج پر حملہ کرنے کے لیے یکجا ہوئے تھے۔
ایئر فورس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے- ’’کئی ذرائع سے ملی انٹلی جنس کی بنیاد پر ایئر کمپونینٹ نے مسلسل پاسیس میں پریسجن اسٹرائکس کیے، اس میں جنگجوؤں کو چار چار الگ الگ اسمبلی ایریا میں نشانہ بنایا گیا اور 35 سے زیادہ فائٹرس کو نیوٹرلائز کیا گیا۔‘‘
فوج کے بیان میں آگے بتایا گیا کہ علاقے میں موجود گراؤنڈ ٹروپس نے بعد میں تصدیق کی کہ ان کے لوکیشن کے آس پاس کی حالت اب مستحکم ہو گئی ہے۔ حالانکہ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہین کی جا سکی ہے۔
این اے ایف نے کہا کہ ہفتہ کی کارروائی یہ ثابت کرتی ہے کہ ایئر فورس علاقے میں گراؤنڈ ٹروپس کی حمایت جاری رکھے گی۔ اس کے ساتھ ہی یہ مہم دہشت گردوں کی لاجسٹکس اور سرحدی علاقوں میں موومنٹ کوریڈورس کو متاثر کرنے کے لیے بھی کی جا رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے نائیجیریائی فوج نے جانکاری دی تھی کہ اس سال اب تک 592 مسلح دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ یہ تعداد 2024 کے مقابلے میں زیادہ ہے جو اس سال کی بڑھتی کارروائی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ شمال مشرقی نائیجیریا جو کیمرون چاڈ اور نائجر کی سرحدوں سے جڑا ہے، طویل عرصے سے شدت پسندوں کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہاں بوکو حرام اور آئی ایس ڈبلیو اے پی جیسے گروپ فعال ہیں۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں ان کی طرف سے ملٹری فیسلیٹیز پر حملے بھی تیز ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔