امریکہ: حجاب اتروانے والی پولس پر سوا کروڑ روپے کا جرمانہ

بروکلین کی وفاقی عدالت میں معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یعنی تقریباً 40 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

نیویارک: امریکہ میں تین مسلمان خواتین کو زبردستی حجاب اتروائے جانے پر ایک لاکھ اسی ہزار ڈالر کا ہرجانہ ادا کیا جائےگا۔ 2012 اور2015 میں گرفتاری کے بعد نیویارک کی پولس نے ان خواتین کو حجاب اترواکر ملزمان کے طور پر تصاویرلی تھیں۔ نیویارک پولس کے اس عمل کو مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پولس اور نیویارک انتظامیہ پر ہرجانہ دائر کیا گیا۔

بروکلین کی وفاقی عدالت میں فریقین کے مابین معاملات طے پانے کے بعد تینوں خواتین کو ساٹھ ساٹھ ہزار ڈالر یا تقریباً 40 لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ گرفتارخواتین میں سے ایک کو ہراساں کرنے اور دوسری کو پارکنگ کے جھگڑے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لڑکیوں کی وکیل تہانی اے ابوشی نے کہا ’’لڑکیوں پر مجرمانہ فرد جرم عائد کی گئی تھیں لیکن انہیں باعزت بری کیا گیا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے علاوہ آرتھوڈوکس یہودی خواتین بھی موڈیسٹ (پورے بدن کو چھپانے والی) ڈریس پہنتی ہیں اور سکھ مذہب سے وابستہ لوگ پگڑی باندھتے ہیں اس لئے اس کیس کو وسیع پیمانے پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔