لیو وراڈکر آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب، پارلیمنٹ کے 87 ارکان کی حمایت حاصل

وراڈکر نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔ کابینہ کی فہرست کے مطابق آئرلینڈ کے سابق وزیر اعظم اور فیانا فیل کے رہنما مائیکل مارٹن نئے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور اور دفاع کے وزیر بنیں گے۔

آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم لیو وراڈکر / Getty Images
آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم لیو وراڈکر / Getty Images
user

یو این آئی

ڈبلن: آئرلینڈ کے سابق نائب وزیر اعظم اور فائن گیل پارٹی کے رہنما لیو وراڈکر کو آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ووٹنگ کے بعد آئرلینڈ کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے، ہفتے کے روز ہونے والی ووٹنگ میں ایوان کے کل 87 ارکان نے نئے وزیراعظم کے طور پر ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 62 نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔

آئرش صدر مائیکل ڈی ہگنس کے ذریعہ نئے وزیر اعظم کے طور پر اپنی تقرری کے بعد، وراڈکر نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا۔ کابینہ کی فہرست کے مطابق آئرلینڈ کے سابق وزیر اعظم اور فیانا فیل کے رہنما مائیکل مارٹن نئے نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور اور دفاع کے وزیر بنیں گے، جب کہ سابق وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سائمن کوونی انٹرپرائز، تجارت اور روزگار کے وزیر ہوں گے۔


اسی طرح سابق وزیر خزانہ پاسچل ڈونوہو عوامی اخراجات اور اصلاحات کے وزیر ہوں گے جبکہ سابق عوامی اخراجات اور اصلاحات کے وزیرمائیکل میک گراتھ نئے وزیر خزانہ کے طور پر ڈونوہو کی جگہ لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔