دھماکے سے پھر دہلا کابل، روسی سفارتخانہ کے پاس دھماکہ میں 20 افراد ہلاک

ضلع کے سرکردہ مولوی صابر نے رائٹرس کو بتایا کہ ’’نشان تک پہنچنے سے پہلے خود کش حملہ آور کو روسی سفارت خانہ (طالبان) کے گارڈوں نے پہچان لیا اور گولی مار دی۔‘‘

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

افغانستان کی راجدھانی کابل میں ایک بار پھر دھماکہ ہونے کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کابل میں روسی سفارتخانہ کے پاس دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کو مسلح گارڈوں نے گولی مار دی تھی کیونکہ وہ گیٹ کے پاس پہنچا تھا تبھی مسلح گوارڈوں کو اندیشہ ہو گیا تھا۔ ضلع کے اہم مولوی صابر نے رائٹرس کو بتایا کہ ’’نشان تک پہنچنے سے پہلے خود کش حملہ آور کو روسی سفارت خانہ (طالبان) کے گارڈوں نے پہچان لیا اور گولی مار دی۔‘‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجدھانی کابل میں پیر کے روز ہوئے دھماکے میں 20 لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ مہلوکین میں دو روسی سفیر کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اس دھماکہ کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور پھر راحت رسانی کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے تعلق سے ابھی کچھ حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔