جاپان روس پر نئی پابندیاں لگائے گا، وزیر اعظم فومیو کشیدا کا اعلان

جی-7 گروپ کے رہنماؤں نے گزشتہ روز یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کی پہلی برسی کے موقع پر روس کے مالیاتی اداروں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا۔

فومیو کِشیدا، تصویر آئی اے این ایس
فومیو کِشیدا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: جاپان  کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ جاپان روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئے پابندی والے اقدامات کرے گا، جس میں روس کو ڈرون کے پرزوں کی برآمد پر پابندی بھی شامل ہے۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ جی-7 گروپ کے رہنماؤں نے جمعہ کو یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کی پہلی برسی کے موقع پر روس کے مالیاتی اداروں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا۔

وزارت نے ہفتہ کو بتایا کہ جی 7 چوٹی کانفرنس کے دورن فومیو کشیدا نے کہا کہ جاپان روس کے خلاف نئی پابندیاں لاگو کرنے جا رہا ہے، جس میں برآمدی پابندیاں جیسے ڈرون کے پرزے اور روسی افراد اور تنظیموں کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں کو منجمد کرنا شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔