جاپان: ’بوئنگ 737‘ کی کھڑکی میں دراڑ نظر آنے سے افرا تفری، 65 مسافروں کے ساتھ طیارہ نے کی ایمرجنسی لینڈنگ

ایئرلائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جاپان کی آل نپن ایئرویز کے بوئنگ 800-737 طیارہ کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ کی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا۔

طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
طیارہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

جاپان کے ایک مسافر طیارہ کی کاک پٹ والی کھڑکی میں ہفتہ کے روز دراڑ نظر آئی جس سے مسافروں میں افرا تفری کا ماحول پدیا ہو گیا۔ کھڑکی میں دراڑ کی خبر ملنے کے بعد پائلٹس نے آناً فاناً طیارہ کو واپس ایئرپورٹ کی طرف لوٹایا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔ ایئرلائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جاپان کی آل نپن ایئرویز کے بوئنگ 800-737 طیارہ کو کاک پٹ کی کھڑکی میں دراڑ کی وجہ سے واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارہ میں پائلٹ ٹیم کے چھ اراکین کے ساتھ مجموعی طور پر 65 لوگ سوار تھے۔ حالانکہ یہ طیارہ بوئنگ کے 737 میکس 9 ہوائی جہازوں میں سے نہیں تھا۔ گزشتہ ہفتہ الاسکا ایئرلائنس کے ایک نئے طیارہ کا دروازہ ہوا میں اچانک ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد سے یہ سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔


بہرحال، تازہ معاملہ میں کسی بھی مسافر کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ہے۔ ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ دراڑ کی وہج سے طیارہ کا کنٹرول یا دباؤ متاثر نہیں ہوتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی ایئرلائنز ریگولیٹری نے جمعہ کو خود بوئنگ کی سخت نگرانی کرنے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی نئی سیکورتی جانچ کے لیے بوئنگ 737 میکس 9 ہوائی جہازوں کی گراؤنڈنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے بڑھا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔