روسی صدر پوتن کی طبیعت اچانک بگڑی، تو دیر رات دوڑی دوڑی پہنچی ڈاکٹروں کی فوج

جنرل ایس وی آر چینل نے اطلاع دی ہے کہ 69 سالہ پوتن کی طبی ٹیم کو ہفتہ کی دیر رات راشٹرپتی بھون بلایا گیا تھا، یہ ٹیم پوتن کی حالت میں بہتری ہونے تک (تقریباً تین گھنٹے) کریملن میں ہی رہی۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور اس درمیان رہ رہ کر روسی صدر ولادیمیر پوتن کی خرابیٔ صحت کو لے کر خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہفتہ کی شب پوتن کی طبیعت دیر رات اچانک خراب ہو گئی تھی۔ اس کی خبر ان سبھی ڈاکٹروں کو فوری طور پر دی گئی جنھیں ان کی علاج کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خبر ملتے ہی ڈاکٹروں کی فوج رات ایک بجے دوڑی دوڑی پہنچی اور آناً فاناً میں روسی صدر کا علاج شروع کیا گیا۔ حالانکہ اس واقعہ کی آفیشیل طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوتن نے متلی آنے اور الٹی کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد انھیں فوراً طبی دیکھ بھال کے لیے ماسکو کے سرفہرست ڈاکٹروں کی دو ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا۔ پہلے بھی پوتن کی صحت کو لے کر کئی طرح کے دعوے کیے جا چکے ہیں۔ حالانکہ امریکی کفیہ ایجنسی کے چیف ولیم برنس نے چند دنوں پہلے ہی انھیں پوری طرح سے فٹ اور صحت مند بتایا تھا۔


دراصل جنرل ایس وی آر چینل نے اطلاع دی ہے کہ 69 سالہ پوتن کی طبی ٹیم کو ہفتہ کی دیر رات راشٹرپتی بھون بلایا گیا تھا۔ یہ ٹیم پوتن کی حالت میں بہتری ہونے تک (تقریباً تین گھنٹے) کریملن میں ہی رہی۔ چینل نے کہا کہ یہ واقعہ جمعہ 22 جولائی سے ہفتہ 23 جولائی کی شب کا ہے۔ تقریباً ایک بجے ان کی رہائش پر ڈیوٹی پر موجود طبی اہلکاروں کو صدر پوتن کے کمرے میں بلایا گیا۔ 20 منٹ بعد پوتن کے علاج میں پہلے سے موجود ڈاکٹروں کے علاوہ ڈاکٹروں کی اضافی ٹیم کو بلایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جنرل ایس وی آر چینل کو روس کی غیر ملکی خفیہ سروس کے ایک سابق افسر چلاتے ہیں۔ حالانکہ ان کے دعوے کی آزادانہ طور پر یا آفیشیل طور پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ چینل نے روسی صدر کی صھت کے بارے میں کئی دعوے کیے ہیں جس میں یہ بھی شامل ہے کہ ان کا کینسر کا علاج چل رہا ہے۔ حالانکہ کچھ دن پہلے ہی امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے دعویٰ کیا تھا کہ ولادیمیر پوتن پوری طرح سے صحت مند ہیں اور انھیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jul 2022, 10:11 PM