غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 172 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے غزہ کی عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غزہ، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

غزہ: فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بند کر دیے اور بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

اس درمیان خان یونس کے ناصر ہسپتال کے حالات ’ناقابل برداشت‘ ہو چکے ہیں۔ وہاں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق اسرائیل نے اسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے کو مجبور ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے غزہ کی عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق طولکرم کیمپ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش ملی، 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے اسرائیلی چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد مارے گئے، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 620 افراد ہلاک اور 61 ہزار 830 زخمی ہوئے، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔