اسرائیل-حماس جنگ: غزہ پٹی میں تازہ اسرائیلی حملے کے دوران 13 افراد ہلاک، امریکہ حیران

امریکی صدر جو بائڈن نے تازہ حملہ کے بعد کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس پر لگاتار دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن غزہ میں ہوئی اسرائیلی کارروائی حیرت انگیز ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی فوج / آئی اے این ایس</p></div>

اسرائیلی فوج / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

غزہ میں اسرائیل کا حملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ لگاتار معصوم لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ تازہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اسرائیلی حملہ میں ایک بار پھر ایک درجن سے زائد لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ دراصل اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے حماس کے ذریعہ پیش کردہ جنگ بندی سے متعلق شرائط کو نامنظور کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے جنوبی غزہ شہر میں حملوں کو بڑھانے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے جس کے بعد غزہ پٹی کے رافا میں اسرائیلی ہوائی حملوں میں کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

اسرائیل کے تازہ حملے پر امریکی صدر جو بائڈن کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی صدر نے غزہ میں اسرائیل کی کارروائی کو ناقابل یقین بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس پر لگاتار دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن تازہ واقعہ حیرت انگیز ہے۔ جمعرات کے روز دیے گئے اپنے بیان میں بائڈن نے کہا ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ غزہ پٹی میں ہو رہی کارروائی عروج پر ہے۔‘‘


اس درمیان مصر سے ملحق شہر رفح میں غزہ کی نصف آبادی آ گئی ہے۔ مصر نے یہاں کوئی بھی جوابی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ دی ہے۔ کویتی اسپتالوں کے مطابق حملوں میں دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے 4 مہینوں سے جاری ہوائی اور زمینی حملوں میں فلسطین کے 27000 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی حملوں نے بیشتر لوگوں کو ان کے گھروں کو چھوڑنے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔