عراق: راکٹ حملے میں اگر امریکی مارے گئے تو ایران ہوگا ذمہ دار: ٹرمپ

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ بغداد واقع امریکی سفارتخانے پر اتوار کے روز راکٹ سے کئی حملے ہوئے تھے۔ تین راکٹ ناکام ہوگئے، اندازہ ہے کہ یہ راکٹ ایران سے داغے گئے تھے۔

ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
ڈونالڈ ٹرمپ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراق میں راکٹ حملے میں اگر کوئی امریکی شہری مارا جاتا ہے تو امریکہ اس کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’بغداد واقع امریکی سفارتخانے پر اتوار کو راکٹ سے کئی حملے ہوئے تھے۔ تین راکٹ ناکام ہوگئے۔ اندازہ ہے کہ یہ راکٹ ایران سے داغے گئے تھے۔ ایران کو کچھ دوستانہ صحیح مشورہ: اگر کوئی امریکی مارا گیا تو میں ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھراؤں گا۔ اس پر غور کریں "

وہیں امریکہ، ایران پر حملے کی راہ ہموار کرنے کے لئے عراق میں اپنا سفارت خانہ بند کرسکتا ہے۔ یہ اطلاع ایکسیوس ویب سائٹ نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں معلوم ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ اس سے قبل امریکی عہدے داران کا کہنا تھا کہ انہیں قاسم سلیمانی کے قتل کی پہلی برسی سے پہلے ہی ایران حامی ملیشیا کی جانب سے عراق میں ممکنہ حملے کی تیاریوں کے اشارے ملے ہیں۔ واضح رہے کہ جنوری میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ایرانی کمانڈر سلیمانی بغداد کے نواح میں مارے گئے تھے۔ ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف متعدد متبادل پر غور کر رہا ہے، جن میں سے ایک ایران کے خلاف جوابی کارروائی بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔