انڈونیشیا میں مسافر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ، پائلٹ کی موت

سٹی لنک کے ایک طیارہ کو جمعرات کی صبح مشرقی جاوا واقع جوانڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ پائلٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لینڈنگ کے بعد پائلٹ کی موت ہوگئی۔

تصویر بشکریہ citilink.co.id
تصویر بشکریہ citilink.co.id
user

قومی آوازبیورو

انڈونیشیا کی ایئرلائن سٹی لنک کے ایک طیارہ کو جمعرات کی صبح مشرقی جاوا واقع جوانڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی کیونکہ پائلٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ نیوز ایجنسی شنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق سٹی لنک کے سربراہ دیوا کدیک رائے نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے، اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ جس پائلٹ نے طیارہ کی لینڈنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی اس کی قریب کے ایک اسپتال میں داخل ہونے کے بعد موت ہو گئی۔

دیوا کدیک نے کہا کہ کیوجی307 پرواز نے ٹیک آف کے تقریباً 15 منٹ بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی گزارش کی۔ اس نے جنوبی سولاویسی علاقہ کے اُجنگ پنڈانگ کے لیے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6.00 بجے (بدھ کو 2300 جی ایم ٹی) پرواز بھر رہی تھی۔ انھوں نے پائلٹ کے کنبہ کے تئیں ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو آخری رسومات کے لیے سیدھے جکارتہ میں پائلٹ کے گھر لے جایا جائے گا۔


مقامی میڈیا کے مطابق سٹی لنک افسران نے مسافروں کو وضاحت پیش کر دی اور اسی راستے کے لیے پرواز بھرنے کے لیے پہلے ان کے لیے آن-گراؤنڈ سروس فراہم کی اور طیارہ اور پوری پائلٹ ٹیم کو بدل دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔