عوام کو ماسک پہننے کا حکم نہیں دوں گا، انھیں کچھ آزادی ملنی چاہیے: ٹرمپ

امریکی صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے قومی اور مقامی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے تحریک دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

ڈونالڈ ٹرمپ
ڈونالڈ ٹرمپ
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ماسک پہننے کا حکم نہیں دیں گے۔ ’فاکس نیوز‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچھ آزادی ملنی چاہئے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے قومی اور مقامی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے تحریک دینے کے لئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اور ہمیں ماسک پہننا چاہئے۔


یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماسک کا استعمال امریکہ میں ایک سیاسی ایشو بن گیا ہے اور اس پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔ مسٹر ٹرمپ کو گذشتہ ہفتہ پہلی بار عوام میں ماسک پہنے دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔