کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور گرفتار

پولیس کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس وقت حراست میں موجود شخص ہی اس واقعے کے لئے ذمہ دار ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں اتوار کو ایک ہوائی اڈے کے ٹرمینل کی عمارت میں فائرنگ کے سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت علاقہ میں پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور اس کے پاس سے ایک بندوق برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کی طرف سے میڈیا کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ "سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس وقت حراست میں موجود شخص ہی اس واقعے کے لئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط کے طور پر کینبرا ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو خالی کرا لیا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر صورتحال قابو میں ہے۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔


اے سی ٹی پولیس انٹیلی جنس کے قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ڈیو کرافٹ نے بتایا کہ یہ شخص مقامی وقت کے مطابق تقریباً 0130 بجے ہوائی اڈے میں داخل ہوا اور روانگی کے چیک ان ایریا کے قریب بیٹھ گیا۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق "تقریباً پانچ منٹ کے بعد اس شخص نے تقریباً پانچ راؤنڈ فائر کیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ جائے وقوع پر موجود شخص نے ٹرمینل کے اندر شیشے کو گولی مار دی ہے۔ لوگوں یا ملازمین کو گولی نہیں ماری گئی ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس نے کہا کہ انہیں وفاقی پولیس نے دوپہر کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے ٹوئٹ کیا کہ کینبرا ایئرپورٹ نے معمول کے مطابق آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔