گرین لینڈ کے لوگوں میں ٹرمپ کی دھمکی کے بعد خوف کا ماحول

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کے خلاف دھمکیوں نے وہاں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ وزیر کے مطابق حالات ایسے ہیں کہ لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی نگاہیں گرین لینڈکی جانب کر لی ہیں ۔ ٹرمپ کی دھمکیوں نے گرین لینڈ کے باشندو  کو خوف  حالت میں جینے پر مجبور کر دیا ہے۔ لوگ اتنے خوفزدہ ہیں کہ بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ وزیر نے خود دعویٰ کیا ہے کہ لوگوں کو سونے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

گرین لینڈ کے وزیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے الحاق کی دھمکی کے بعد جزیرے کی آبادی پریشان ہے۔ بعض کو سونے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، منگل  یعنی 13 جنوری کو لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، معدنی وسائل کی وزیر ناجا ناتھانیلسن نے یہ دعویٰ کیا۔


ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ واشنگٹن کو گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنا ہو گی تاکہ روس یا چین کو تزویراتی طور پر اہم اور معدنیات سے مالا مال آرکٹک خطے پر قبضہ کرنے سے روکا جا سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہاں امریکی فوج کی موجودگی ناکافی ہے۔

گرین لینڈ مملکت ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے۔ اس کے دیگر دو علاقے ڈنمارک اور جزائر ہیں۔ ڈنمارک رقبے کے لحاظ سے ان تینوں میں سب سے بڑا ہے۔ قانونی طور پر، گرین لینڈ کے شہری ڈینش شہری ہیں۔


ٹرمپ نے دھمکیاں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کسی نہ کسی طرح ہم گرین لینڈ کو ضم کر لیں گے۔‘‘ امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ڈنمارک کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

جب کہ گرین لینڈ اور ڈنمارک نے کہا ہے کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے، ٹرمپ نے اسے زبردستی لینے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ اس معاملے پر بات چیت کے لیے ڈنمارک اور امریکہ اس ہفتے ملاقات کرنے والے ہیں۔گرین لینڈرز کے خدشات بے بنیاد نہیں ہیں، کیونکہ ٹرمپ نے حال ہی میں وینزویلا کا کنٹرول سنبھال لیا، یہاں تک کہ صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ  کو قید کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔