فرانسیسی صدر امینوئل میکرون کو ایک شخص نے مارا زوردار طمانچہ، دو افراد گرفتار

فرانسیسی میڈیا میں چل رہی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس جرم میں شامل دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کچھ دیگر لوگوں کی گرفتاری جلد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

تنویر

جنوبی فرانس کے ایک ڈروم نامی علاقہ میں آج فرانسیسی صدر امینوئل میکرون کو ایک شخص نے زوردار تھپڑ لگا دیا جس کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔ دراصل میکرون جنوبی فرانس کے دورہ پر ہیں اور اس دوران وہ کورونا سے متاثر کئی علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اپنے دورہ میں وہ عوام سے ملاقات بھی کر رہے ہیں، اسی دوران ڈروم میں آج ایک شخص نے انھیں تھپڑ مار دیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ صدر میکرون لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور سیکورٹی اہلکار انھیں گھیرے ہوئے تھے۔ میکرون اور عوام کے درمیان ایک بیریکیڈ بھی تھا، لیکن جب ایک شخص کے قریب میکرون پہنچے تو اس نے کچھ کہا جس سے میکرون قریب گئے، اور پھر اس شخص نے اچانک تھپڑ مار دیا۔ اس عمل کو دیکھ کر سیکورٹی اہلکاروں نے فوراً اسے اپنی گرفت میں لے لیا اور میکرون دوسری طرف چلے گئے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق تھپڑ لگانے والے شخص کو سیکورٹی اہلکار گھسیٹتے ہوئے دور لے کر چلے گئے۔


فرانسیسی میڈیا میں چل رہی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس جرم میں شامل دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور کچھ دیگر لوگوں کی گرفتاری جلد ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم جیاں کاسٹیکس نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے جمہوریت کی بے عزتی قرار دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */