فرانس نے ہندوستان سے فوڈ سیکورٹی میں تعاون طلب کیا

سرکاری معلومات کے مطابق وزیراعظم مودی نے فرانس میں خشک سالی کی صورتحال اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون
وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کل رات عالمی غذائی تحفظ اور بین الاقوامی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر بذریعہ ٹیلی فون بات چیت کی۔ سرکاری معلومات کے مطابق وزیراعظم مودی نے فرانس میں خشک سالی کی صورتحال اور جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے سول جوہری توانائی اور دفاعی تعاون کے منصوبوں میں تعاون کرنے سمیت تمام موجودہ دو طرفہ اقدامات کا جائزہ لیا۔

دونوں لیڈروں نے عالمی غذائی تحفظ سمیت دیگر اہم جغرافیائی سیاسی چیلنجوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری حالیہ برسوں میں مزید مستحکم اور مضبوط ہوئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان نئے شعبوں میں بھی روابط اور تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔