کرکٹر محمد اظہر الدین دادا بن گئے، ’دعا‘ کو دعا میں شامل رکھیں: انعم مرزا

انعم مرزا نے ساتھ ہی لکھا ”گزشتہ روز لڑکی ”دعا“ کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس کی حالت بہتر ہے۔ دعا کو اپنی دعاوں میں شامل رکھیں۔“

محمد اظہرالدین، تصویر آئی اے این ایس
محمد اظہرالدین، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین دادا بن گئے، کیونکہ ان کی بہو و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا نے ماں بننے کی خبر سوشیل میڈیا کے اکاونٹ پر شئیر کی ہے۔ انعم مرزا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس خبر کو ایموجی کے ذریعہ جاری کرتے ہوئے قبل ازیں کے فوٹو شوٹس کی تصاویر کو بھی اپ لوڈ کیا۔

انعم مرزا نے ساتھ ہی لکھا ”گزشتہ روز لڑکی ”دعا“ کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس کی حالت بہتر ہے۔ دعا کو اپنی دعاوں میں شامل رکھیں۔“ انعم نے اپنے پوسٹ کے ساتھ یہ کیپشن لکھتے ہوئے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں سے یہ خواہش کی ہے۔ ان کی جانب سے اس خبر کو شئیر کرنے کے بعد ان کے فالوورس نے ان کو مبارکبادی کے پیامات دینے شروع کر دیئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔