خارجہ سکریٹری پیر کے روز بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

ہندوستان اس بات کا اعادہ کرے گا کہ بنگلہ دیش میں جاری متعلقہ قانونی عمل کو منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے اور متعلقہ افراد کے قانونی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

خارجہ سکریٹری وکرم مصری بنگلہ دیش میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پہلی باروہاں جا رہےہیں۔وہ  دونوں ممالک کے درمیان دفتر خارجہ کی سطح کی مشاورتی میٹنگ میں شرکت کے لیے پیر کے روز ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے دونوں ممالک میں اس تختہ الٹنے کے بعد تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعہ کے روز منعقدہ پریس بریفنگ میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ بنگلہ دیش کے ساتھ دفتر خارجہ کی سطح پر مشاورتی اجلاس (ایف او سی) میں شرکت کے لیے 9 دسمبر کو ڈھاکہ جائیں گے۔ یہ بنگلہ دیش کی طرف سے ہماری رسمی بات چیت کا حصہ ہے۔


خارجہ سکریٹری کے دورے کے دوران بنگلہ دیش کے ساتھ بات چیت میں ہندوستانی مفادات اور توقعات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، مسٹر جیسوال نے کہا، "ہم نے اس مسئلہ پر پہلے بھی بات کی ہے۔ ہم اپنی توقع کا اعادہ کرنا چاہیں گے کہ بنگلہ دیش میں جاری متعلقہ قانونی عمل کو منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا، اور متعلقہ افراد کے قانونی حقوق کا مکمل احترام یقینی بنایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔