کارساز کمپنی فورڈ کا برطرفیوں کا اعلان، یورپ بھر میں 3200 کارکنوں کو کرے گی فارغ

مقامی میڈیا نے فورڈ جرمنی میں ورکس کونسل کی نائب صدر کیتھرینا وان ہیبل کے حوالے سے بتایا کہ اگر انتظامیہ اس منصوبے پر عمل کرتی ہے تو 3,200 ملازمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فورڈ موٹر کمپنی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فورڈ موٹر کمپنی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

برلن: فورڈ موٹر کمپنی (ایف این) پورے یورپ میں 3200 ملازمتیں کم کرنے اور پروڈکٹ کی ترقی کے کچھ کاموں کو امریکہ منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جرمنی کی آئی جی میٹال یونین نے پیر کو اطلاع دی کہ اگر اس سے زیادہ برطرفیاں کی گئیں تو اس سے براعظم بھر میں کار ساز متاثر ہوں گے۔ فورڈ نے اس سے قبل جرمنی میں اپنی فیکٹری کو دوبارہ منظم کیا تھا اور کولون شہر میں تین سال پہلے تقریباً 18 ہزار لوگ کام کرتے تھے جبکہ اب ان کی تعداد 14 ہزار ہے۔

مقامی میڈیا نے فورڈ جرمنی میں ورکس کونسل کی نائب صدر کیتھرینا وان ہیبل کے حوالے سے بتایا کہ اگر انتظامیہ اس منصوبے پر عمل کرتی ہے تو 3,200 ملازمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔ میڈیا میں ورکس کونسل نے یورپ میں انتظامیہ کی طرف سے داخلی ہدایات کے حوالے سے بتایا کہ دو میٹنگوں میں ملازمین کو منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ کمپنی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔ اس وقت یورپ میں فورڈ کے تقریباً 45000 ملازمین ہیں۔


ادھر، جرمنی میں فورڈ کے ترجمان نے جمعہ کے روز ایک بیان دیتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی پیداوار میں تبدیلی کے لیے ساختی تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور جب تک منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی جاتی اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔