دہلی کو آج ملے گا نیا میئر! سوک سینٹر میں کونسلروں کا اجلاس طلب

میئر عہدے کے لئے عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے اور بی جے پی کی ریکھا گپتا میدان میں ہیں، جبکہ ڈپٹی میئر عہدے کے لئے عام آدمی پارتی نے آل محمد اقبال اور بی جے پی نے کمل باگڑی کو ٹکٹ دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>سوک سینٹر میں میئر انتخاب سے قبل ہنگامہ کرتے کونسلرز / تصویر قومی آواز / وپن</p></div>

سوک سینٹر میں میئر انتخاب سے قبل ہنگامہ کرتے کونسلرز / تصویر قومی آواز / وپن

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں آج پھر سے ایم سی ڈی کے میئر کا انتخاب کرنے کے لئے کونسلروں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تین ہفتے قبل نومنتخب کونسلروں کے اجلاس کے دوران ایلڈرمین کے حلف پر تلخ بحث اور ہاتھاپائی ہونے کے سبب اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ایم سی ڈی کے دونوں اہم حصہ دار عام آدمی پارٹی اور بی جے پی اپنی پارٹی کے میئر اور قائمہ کمیٹی میں زیادہ سے زیادہ ارکان کو شامل کرانے کے کی کوشش کر رہی ہیں۔ میئر عہدے کے لئے عام آدمی پارٹی کی شیلی اوبرائے اور بی جے پی کی ریکھا گپتا میدان میں ہیں، جبکہ ڈپٹی میئر عہدے کے لئے عام آدمی پارتی نے آل محمد اقبال اور بی جے پی نے کمل باگڑی کو ٹکٹ دیا ہے


سوک سینٹر میں ایوان کی کارروائی صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔ کام کی فہرست کے مطابق پہلے کونسلروں، پھر ایلڈر مین، اس کے بعد میئر، ڈپٹی میئر اور آخر میں قائمہ کمیٹی کے 6 ارکان کو حلف دلایا جائے گا۔

ایم سی ڈی کے ایجنڈے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ایم سی ڈی کے انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ ان کی جماعت ایجنڈے سے متفق ہے۔ انہوں نے کہا ’’عآپ ایم سی ڈی کے ایجنڈے سے مکمل طور پر متفق ہے لیکن ہماری درخواست ہے کہ بی جے پی بھی اس پر عمل کرے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔