بلجیم: قرآن نذرِ آتش کرنے کی سازش تیار کر رہے پانچ شرپسند گرفتار

پناہ اور ہجرت امور کے لیے بلجیم کے ریاستی سکریٹری سیمی مہدی نے پانچوں گرفتاریوں کا استقبال کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ ’’انھیں جلد سے جلد ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا، جس پر عمل ہوا۔‘‘

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی
user

تنویر

دنیا کے کچھ ممالک میں ان دنوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوششیں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ معاملہ بلجیم سے سامنے آیا ہے جہاں مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لیے قرآن جلانے کی سازش تیار کر رہے پانچ ڈینش کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق ان کے خطرناک منصوبوں کو دیکھتے ہوئے ملک سے باہر بھیجنے کا حکم صادر کر دیا گیا ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’کہرام‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق افسران نے جمعرات کو اس سلسلے میں کہا کہ ’’گرفتار کیے گئے لوگ ’اسٹریم کرس‘ یا ’ہارڈ لائن‘ کے رکن ہیں۔ اس گروپ کی قیادت ڈنمارک کے اسلام مخالف اور مہاجر مخالف دہشت گرد ’رمسس پلودن‘ کرتا ہے۔ پلودن کو فرانس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے بھی ملک بدر کیا گیا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ ’اسٹریم کرس‘ کو اسکینڈینیویا میں اشتعال انگیز اعمال کے لیے جانا جاتا ہے اور بلجیم کے افسران کا ماننا ہے کہ اس گروپ نے ایک بڑی مورکو کی آبادی والے بروسیلز ضلع مولینبک میں قرآن مجید کو نذرِ آتش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بہر حال، پناہ اور ہجرت امور کے لیے بلجیم کے ریاستی سکریٹری سیمی مہدی اور خود عراقی پناہ گزیں کے بیٹے نے پانچوں گرفتاریوں کا استقبال کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ ’’انھیں جلد سے جلد ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا، جس پر عمل ہوا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔