یوکرین پر جاری حملوں سے فنلینڈ خوفزدہ، روس سے ملحق 200 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا عمل شروع

فنلینڈ نے روس سے ملحق سرحد پر مضبوط باڑ لگانے کے لیے گزشتہ سال اپنے بارڈر سیکورٹی ایکٹ میں نئی ترمیم کو منظوری دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

یوکرین پر جاری روس کے لگاتار حملوں کے درمیان فنلینڈ نے سیکورٹی کو وسعت دینے کے لیے روس کے ساتھ ملحق اپنی سرحد پر 200 کلومیٹر تک باڑ لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فنلینڈ روس کے ساتھ یوروپی یونین کی سب سے لمبی 1340 کلومیٹر سرحد شیئر کرتا ہے اور حال میں نارڈک ملک کی سرحدیں خاص طور سے ہلکی لکڑی کی باڑ سے محفوظ ہیں۔

بارڈر گارڈ کے مطابق سرحد پر باڑ کی تعمیر کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ یہ کنٹیلے تار کے ساتھ 10 فیٹ اونچا ہوگا۔ صدر ولادمیر پوتن کے ذریعہ یوکرین میں حملے کے بعد بڑی تعداد میں روسی فنلینڈ کی طرف سے بھاگ رہے ہیں۔ موجودہ لکڑی کی باڑ خاص طور سے مویشیوں کو سرحد پار کرنے سے روکنے کے لیے ہیں، جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص آسانی سے ان باڑوں کو پار کر سکتا ہے۔


فنلینڈ کے بارڈر گارڈ نے کہا کہ ایماترا سرحد چوکی پر باڑ کا کام منگل کو شروع ہو گیا جس میں جنگلوں کی کٹائی اور پھر سڑک تعمیر کا عمل انجام پائے گا اور پھر باڑ لگانے کا کام مارچ میں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ باڑ کے کچھ حصوں میں نائٹ ویژن کیمرے، لائٹ اور لاؤڈاسپیکر لگائے جائیں گے۔ بی بی سی نے بارڈر گارڈ کے حوالے سے کہا کہ ایماترا میں 3 کلومیٹر کا پائلٹ پروجیکٹ جون کے آخر تک پورا ہونے کی امید ہے۔

فنلینڈ نے روس سے ملحق سرحد پر مضبوط باڑ کی تعمیر کی اجازت دینے کے لیے گزشتہ سال یوکرین پر روس کے حملے شروع ہونے کے بعد جولائی میں اپنے سرحد سیکورٹی ایکٹ میں نئی ترمیم کو منظوری دی تھی۔ روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر اپنا حملہ شروع کیا تھا، جس کے بعد فنلینڈ نے اپنی مشرقی سرحد کو احتیاط کے طور پر مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔