یوروپی یونین ’افغان مہاجرین‘ کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کی مدد کرنے کو تیار!

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہسپانوی روزنامہ ’کوریئرے ڈیلا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ افغان مہاجرین کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کی یوروپی یونین مدد کرے گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

میڈرڈ: یورپی یونین (ای یو) افغانستان کے ان پڑوسی ممالک کو معاشی مدد فراہم کرے گی جو افغان مہاجرین کو اپنے یہاں پناہ دے رہے ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے ہسپانوی روزنامہ کوریئرے ڈیلا کو دیئے گئے انٹرویو میں اس بارے میں اطلاع دی ہے جوکہ پیر کے روز شائع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یوروپ کے مقابلے میں پڑوسی ممالک زیادہ متاثر ہوں گے۔ اس لئے یوروپی یونین ان ممالکوں کو مالی امداد دینا اہم ہے جیسا کہ ہم نے شام کے پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے کے لئے ترکی کے ساتھ کیا ہے"۔

سفارتکار کے مطابق، یورپی یونین کو ان ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہئے اور 'پناہ گزینوں کی پہلی لہر' کے ساتھ ہی ان کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ "ملک سے فرار ہونے والے افغان شہری سب سے پہلے روم نہیں پہنچیں گے، لیکن شاید تاشقند پہنچ جائيں گے۔ ہمیں ان ممالک کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو سب سے پہلے متاثر ہوں گے"۔ اس سے قبل اگست کے اوائل میں، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے بھی افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپنی سرحدوں کو کھلا رکھنے اور طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے کے لئے تیار رہنے پر زور دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔