چین میں کووڈ کے سبب اب ملازمتوں پر بھی خطرہ، لاک ڈاؤن کے درمیان شیاؤمی ملازمین کی چھنٹنی کی کر رہا تیاری

چینی میڈیا آؤٹ لیٹ جیمین کی ایک رپورٹ کے مطابق شیاؤمی اپنے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سروس کاروبار کی کئی یونٹس میں ملازمتوں میں تخفیف کرے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی کئی محکموں کے ملازمین کی چھنٹنی کر سکتا ہے۔ کمپنی خراب عالمی معاشی حالات اور مقامی کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے درمیان اپنے ملازمین کی تعداد میں پندرہ فیصد کی تخفیف کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں متاثرہ شیاؤمی ملازمین اور مقامی چینی میڈیا رپورٹس کے کئی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کے لیے چین میں 32000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ شیاؤمی کے پاس 30 ستمبر تک 35314 ملازمین تھے۔ پیر کی دیر شب سامنے آئی رپورٹ کے مطابق لے آف کی حد نامعلوم ہے اور شیاؤمی نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔


چینی میڈیا آؤٹ لیٹ جیمین کی ایک رپورٹ کے مطابق شیاؤمی اپنے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سروس کاروبار کی کئی یونٹس میں ملازمتوں میں تخفیف کرے گی۔ گجمو چائنا نے بتایا کہ کچھ محکموں میں 75 فیصد تک چھنٹنی دیکھی گئی ہے، جبکہ دیگر میں تقریباً 40 فیصد ٹیموں کی تخفیف ہوئی ہے۔

ویبو، جیو ہونگشو اور مائیمائی سمیت چین کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیاؤمی کی ملازمتوں میں تخفیف کی خبروں کی بھرمار ہو گئی ہے، کیونکہ شیاؤمی کی مالیاتی کارکردگی 2022 میں دباؤ میں رہا ہے۔ چین میں کووڈ۔19 لاک ڈاؤن اور دھیمے صارفین خرچ کے سبب کمزور فروختگی کے درمیان بیجنگ واقع ٹیک کمپنی نے اس سال ملازمین کی چھنٹنی شروع کر دی۔ اندازہ ہے کہ اس دور میں چھنٹنی کی تعداد 6000 تک پہنچ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔