دوبئی کی کمپنی دنیا کا سب سے بڑا ’نیلم‘ خریدنے کی خواہاں، نام ہے ’ایشیا کی رانی‘

سری لنکا حکومت ے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس نے دنیا کے سب سے بڑے قدرتی کورنڈم بلو نیلم کے لیے 100 ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سری لنکا حکومت ے اعلان کیا ہے کہ وہ دوبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جس نے دنیا کے سب سے بڑے قدرتی کورنڈم بلو نیلم کے لیے 100 ملین ڈالر (10 کروڑ ڈالر) کی پیشکش کی ہے۔ اس نیلم کو ’ایشیا کی رانی‘ کہا جاتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق جواہرات اور زیورات سے متعلق صنعتی ریاستی وزیر لوہان رتواٹے نے مقامی ’ڈیلی مرر‘ میں یہ کہتے ہوئے ظاہر کیا کہ ’ایشیا کی رانی‘ کو فروخت کرنے کی کمپنی کی پیشکش پر حکومت کے ذریعہ کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، لیکن کمپنی کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

رتواٹے نے کہا کہ اس بات پر بھی غور چل رہا ہے کہ کیا کورنڈم نیلم کو اور زیادہ قیمت پر نیلام کیا جائے۔ نیلم کے مالک نے حال ہی میں کہا تھا کہ فرانسیسی جواہر سائنسدانوں میں سے ایک نے کورنڈم نیلم کی قیمت 200 ملین ڈالر سے زیادہ کا اندازہ لگایا تھا۔ افسران نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ اس جواہر نے چین اور امریکہ میں ممکنہ خریداروں میں بھی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔


سنگل کرسٹل بلو نیلم کا وزن تقریباً 310 کلوگرام ہے، اس کی رونمائی دسمبر 2021 میں رتناپورہ میں ایک نجی زمین سے پائے جانے کے تقریباً تین مہینے بعد کی گئی تھی، جسے ’جواہرات کا شہر‘ کہا جاتا ہے۔ نیلم اس وقت سری لنکا کے قومی جواہر اور زیور اتھارٹی کی ملکیت والی ایک تجربہ گاہ میں بہ حفاظت رکھی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔