کووڈ اب گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نہیں، ڈبلیو ایچ او کا اعلان

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کووڈ-19 اور عالمی صحت کے ایشو پر آج ایک میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کووڈ گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 30 جنوری 2020 کو انتہائی اہم قدم اٹھاتے ہوئے کووڈ کو گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا تھا۔ اس وقت کورونا پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا تھا۔ بیشتر ممالک میں افرا تفری کا عالم تھا اور کئی ممالک نے الگ الگ اوقات میں اپنے یہاں سخت لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے اب اعلان کیا ہے کہ کووڈ گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔ یعنی کووڈ کو لے کر اب حالات اتنے فکر انگیز نہیں ہیں کہ اسے گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی برقرار رکھا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کووڈ-19 اور عالمی صحت کے ایشو پر آج ایک میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کووڈ گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ بریفنگ کے دوران ٹیڈروس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کورونا کی وجہ سے ہر تین منٹ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ اب بھی دنیا بھر میں ہزاروں لوگ آئی سی یو میں اپنی زندگی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ یعنی کووڈ گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ختم ہونے کے باوجود سبھی کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔


ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس کے مطابق چین میں کورونا آؤٹ بریک ہونے کے بعد سے تین سالوں میں کورونا نے ہماری دنیا کو پوری طرح بدل کر رکھ دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کو تقریباً 7 ملین اموات کی اطلاع دی گئی ہے۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ تعداد کم از کم 20 ملین سے بھی زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔