جاپان میں کورونا کا قہر، ایک دن میں ریکارڈ 456 اموات، گزشتہ ایک ماہ میں ہزاروں افراد جاں بحق

دسمبر 2022 میں جاپان میں کووڈ سے ریکارڈ 7688 اموات درج کی گئی ہیں، جو گزشتہ کورونا لہر کے دوران اگست میں درج 7329 کی اعلیٰ سطح کو پار کر گئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

جاپان میں کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت نے جمعہ کو کووڈ سے 456 اموات کی خبر دی ہے، جو اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں گزشتہ ایک ماہ میں کورونا سے ہزاروں افراد کی موت ہوئی ہے۔ جاپان میں اب تک 245542 لوگ کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

جاپان ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو درج کیے گئے 18638 کورونا کیسز کے مقابلے جمعہ کو کورونا کے زیادہ (20720) معاملے درج کیے گئے۔ محکمہ صھت کے افسران نے کہا کہ ٹوکیو میں سنگین علامتوں کے ساتھ اسپتال میں داخل متاثرہ لوگوں کی تعداد 53 تھی، جو جمعرات سے چار زیادہ ہے۔ ملک گیر اعداد و شمار 659 تھی، جمعرات سے 9 زیادہ ہے۔


دسمبر 2022 میں جاپان میں کووڈ کے سبب ریکارڈ 7688 اموات درج کی گئیں، جو گزشتہ کورونا لہر کے دوران اگست میں درج 7329 کی اعلیٰ سطح کو پار کر گئی تھی۔ مینچی جاپان کے مطابق آٹھویں لہر کی شروعات کے ساتھ نومبر سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جاپان میں گزشتہ تین ماہ میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 16 گنا زیادہ ہے۔

اس سال 31 اگست کو 27 دسمبر تک چار ماہ کی مدت میں کووڈ سے مرنے والوں میں 80 سال سے زیادہ عمر والے 40.8 فیصد لوگ شامل تھے۔ رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 90 اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 34.7 فیصد اور 70 سے زیادہ عمر والوں کی تعداد 17 فیصد تھی۔ مجموعی طور پر ان تین عمر والے طبقہ کے لوگوں میں 92.4 فیصد اموات ہوئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔