پاکستان: مجھ پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کی تحقیقات بااختیار ادارے سے کرائی جائے، عمران خان کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم نے وزیر آباد میں ان پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے بارے میں کہا کہ ’’مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے بعد مجھے انصاف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے‘‘

<div class="paragraphs"><p>اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان / فائل تصویر / Getty Images</p></div>

اسپتال میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان / فائل تصویر / Getty Images

user

یو این آئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور فوج کی ’بلیک سیپ‘ پر ان کے قتل کی سازش اور اس کو انجام دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے بااختیار ادارہ سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

جمعرات کو اپنی زمان پارک رہائش گاہ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ایک مضبوط تحقیقاتی ٹیم کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ جن پر وہ الزام لگا رہے ہیں وہ اس وقت اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں انہیں انصاف نہیں ملنے دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے وزیر آباد میں ان پر حملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے بارے میں کہا کہ ’’مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے بعد مجھے انصاف ملنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔‘‘


عمران خان نے کچھ طاقتور لوگوں سے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایل۔ این کے سپریم لیڈر نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف جن پر انہوں نے الزام لگایا ہے وہ ماورائے عدالت قتل اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث تھے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی سنگین اور تشویشناک معاملہ ہے کہ ملک کو بچانے والے اس سازش میں شامل ہو گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کہا کہ عمران خان کی تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو گئی ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں، محترمہ اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کی ’بے بسی کی کہانی‘ کو ’جھوٹ کا پلندہ‘ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔