چین نےہندوستانی نژاد کی لڑکی کو ہراساں کیا، 18 گھنٹے تک بھوکا رکھا اور شنگھائی ایئرپورٹ پر یرغمال بنایا
اروناچل پردیش میں پیدا ہوئیں پیماوانگ تھونگ ڈوک نے شنگھائی ایئرپورٹ پر ہونے والے واقعے کے بارے میں پوسٹ کیا جوہندوستانی وزیر اعظم، مرکزی وزیر کرن رجیجو اور اروناچل کے وزیر اعلی پیما کھنڈو کو ٹیگ کیا

اروناچل پردیش پر ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ کئی دہائیوں پرانا ہے لیکن ایک نیا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون کو چین میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خاتون نے الزام لگایا کہ چینی حکام نے اس کے ہندوستانی پاسپورٹ کو درست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ چینی حکام نے اسے شنگھائی ایئرپورٹ پر 18 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
اروناچل پردیش میں پیدا ہوئیں پیما وانگ تھونگ ڈوک نے بتایا کہ چینی امیگریشن حکام نے انہیں جمعہ یعنی 21 نومبر کو ہوائی اڈے پر 18 گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اروناچل پردیش چین کا حصہ ہے، جس کی وجہ سے اروناچل میں پیدا ہونے والی خاتون کا ہندوستانی پاسپورٹ غلط ہے۔ پیما وانگ تھونگ ڈوک 21 نومبر 2025 کو لندن سے جاپان جا رہی تھیں لیکن ان کی فلائٹ چین کے شنگھائی ایئرپورٹ پر تین گھنٹے تک روکی گئی جہاں چینی حکام نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا۔
اروناچل پردیش میں پیدا ہوئیں پیما وانگ تھونگ ڈوک نے چین میں ہونے والے واقعے کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، جس میں ہندوستانی وزیر اعظم کے دفتر، مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کرن رجیجو، اور اروناچل پردیش کے وزیر اعلی پیما کھنڈو کو ٹیگ کیا۔ پوسٹ میں، پیما نے کہا، "مجھے چینی امیگریشن اور چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ نے جمعہ یعنی21 نومبرکو شنگھائی ہوائی اڈے پر 18 گھنٹے سے زیادہ حراست میں رکھا۔" انہوں نے میرے ہندوستانی پاسپورٹ کو غلط قرار دے دیا کیونکہ میری جائے پیدائش اروناچل پردیش میں ہے، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ یہ چینی علاقہ ہے۔'
تھونگ ڈوک کے بیان کے مطابق چینی امیگریشن حکام نے اروناچل پردیش کو ان کی جائے پیدائش کے طور پر درج دیکھ کر ان کا ہندوستانی پاسپورٹ غلط قرار دے دیا۔ اس کے بعد، چینی حکام نے ان کی ہندوستانی شہریت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ اروناچل چین کا حصہ ہے۔ چینی حکام نے اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا اور جاپان کا درست ویزا ہونے کے باوجود اسے اگلی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ دریں اثنا، ایک ہندوستانی خاتون کو شنگھائی ایئرپورٹ پر یرغمال بنا کر چینی حکام نے 18 گھنٹے تک بھوکا رہنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔